گجرات:(بیورورپورٹ) سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعدرفیق نے کہا ہے اختلاف رائے غداری نہیں،کشمیریوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔
ایل اے 38 جموں 5 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کشمیریوں سے بڑا پاکستانی کوئی نہیں جو اپنے خون سے آزادی کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں،کشمیریوں کے جائز مطالبات پر بات اور انتخابات میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہئیں تاکہ ووٹ کے ذریعے حق رائے دہی مل سکے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاکشمیر میں موجودہ صورتحال بیڈ گورننس کا نتیجہ ،مسائل کے حل کےلئے بات چیت کا ماحول پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، لاک ڈاون مسائل کا حل نہیں۔
اختلاف رائے غداری نہیں،کشمیریوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے، سعد رفیق



















