جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایران کو وارننگ


تل ابیب :(مشرق نیوز)جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، اسرائیل ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کےلئے مکمل طور پر تیار ہے،نیتن یاہو نے ایران کو وارننگ دےدی۔

نیتن یاہو نے اسرائیلی فضائیہ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا قومی سلامتی کا اہم ستون فضائی برتری کوہر صورت برقرار رکھا جائے گا،حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کو شدید نقصان پہنچا تاہم اب بھی نئے سکیورٹی چیلنجز سامنے آ رہے ہیں، اسرائیل خطرات سے نمٹنے کےلئے دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے واضح کیا کوئی معاہد ہو یا نہیں، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دینگے،بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ سکتا تھا۔