اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایل این جی 16.17فیصد تک مہنگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر قیمت 2.59 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھی،سوئی ناردرن سسٹم پر 2.54 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت نے پٹرول کی قیمتوں پر لیوی میں اضافہ کرکے عوام کو پھر ریلیف سے محروم کردیا،6.22روپے اضافے کے بعد پٹرول پر لیوی کی شرح70.36روپے مقرر کردی گئی،حکومت نے ڈیزل پر لیوی کی شرح میں 6.22ر وپے لٹر کمی کردی۔
ایل این جی 16.17فیصد تک مہنگی،پٹرول پر لیوی مزید بلند


















