اسلام آباد ( بیورو رپورٹ) وزیر اعظم شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانے پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقع کی تلاش میں تیزی لے کر آئیں،پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹائیز کیا جائے،افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کو وزارت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، نیووٹیک اور یوتھ پروگرام ہنر اور مختلف زبانوں کے کورسس بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائیں،نیووٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیت کے اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹینیشن سینٹرز کے قیام پر بھی رپورٹ پیش کی جائے۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پروٹیکٹریٹ آف امیگریشن کے تمام تر نظام کو ڈیجیٹائیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افرادی قوت بالخصوص نوجوانوں کو وزارت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، نیووٹیک اور یوتھ پروگرام ہنر اور مختلف زبانوں کے کورسس بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی افرادی قوت با صلاحیت ہے، بین الاقوامی معیار کی تعلیم و عالمی سطح پر رسائی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستانی سفارتخانے بیرون ملک میسر روزگار کے مواقع سے آگاہی اور ڈیٹا کی فراہمی کیلئے اقدامات تیز کریں۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستانی سرٹیفیکیشنز کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام ادارے مختلف ممالک سے روابط مضبوط کرے جن ممالک میں پاکستانی ہنرمند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہیں، انکی زبان کی تعلیم بمعہ سرٹیفیکیشنز یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نیووٹیک کے تحت تکنیکی و فنی تربیت کے اداروں کی کارکردگی اور کنٹری آف ڈیسٹینیشن سینٹرز کے قیام پر بھی رپورٹ پیش کی جائے۔ اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراءڈاکٹر مصدق ملک، عطاءاللہ تارڑ، چوہدری سالک حسین، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین نیوٹیک راجا قمر الاسلام، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔علاوہ ازیںوزیراعظم نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا انہوں نے خاتون کی جان و عزت کے تحفظ کے لیے قربان ہوکر بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کی ۔
پاکستانی سفارتخانے افرادی قوت کیلئے روزگار کے مواقعوں کی تلاش میںتیزی لائیں: وزیراعظم



















