لاہور:(کرائم رپورٹر)ایک اور سانحہ،لاہور میں سکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،5افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو1122کے مطابق باغبانپورہ میں سکول کی چھت اچانک بیٹھنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے،10بچوں کو بحفاظت نکال لیا، بدقسمتی سے ابوبکر جاں بحق ہوگیا،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پابندی کے باوجود سکول میں سمر کیمپ جاری تھا ،عمارت کی دوسری منزل کا لینٹر کچا ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکے سے نیچے گرا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سکول کی 6 خواتین اساتذہ ،چوکیدار کو گرفتار کرلیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکول غیر قانونی طور پر کام کر رہا تھا ،سمر کیمپ کے تمام بچے محفوظ رہے۔
ایک اور سانحہ،لاہور میں سکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،5افراد زخمی


















