اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے آزاد کشمیر والوں کو آزادی گھر بیٹھے ملی،کشیدگی سے نکلنے کے حامی ،فضل الرحمن کوئی لائحہ عمل نکالتے ہیں تو اچھی بات ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپاکستان میں موجود کشمیری مہاجرین کی بے شمار قربانیاں ہیں، نشستوں سے محروم کرنا درست عمل نہیں،فضل الرحمن کی ثالثی پر اسمبلی کے فلور پر بیان دے چکا ہوں،مولانا ثالثی کےلئے کردار ادا کریں خوش آمدید کہوں گا، تمام فریق اگر اتفاق کر لیتے ہیں تو میں بھی حامی بھروں گا۔
فضل الرحمن کی ثالثی خوش آئند، آزاد کشمیر والوں کو آزادی گھر بیٹھے ملی،خواجہ آصف


















