ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی،16افراد لقمہ اجل،38زخمی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ملک بھر میں مون سون بارشوں سے تباہی،16افراد لقمہ اجل،38زخمی،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں،خیبرپختونخوا 9، پنجاب 4 ،بلوچستان میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے،زخمیوں میں خیبرپختونخوا 26، پنجاب 9 اور بلوچستان کے 3 افراد شامل ہیں،بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر 81 گھروں کو نقصان پہنچا، 163 مویشی ہلاک ،ساڑھے 4 کلو میٹر سڑکیں اور 2 پل بھی متاثر ہوئے ۔