پانی کا غیرضروری استعمال روکنے کا حکم،ایم ڈی واسا کی بہترین حکمت عملی سے مثبت نتائج

لاہور (قمر عباس نقوی )ہائیکورٹ کی طرف سے پانی کے ضیاع اور غیر ضروری استعمال کے روک تھام بارے احکامات پر ایم ڈی واسا لاہور کا مکمل عملدرآمد ، بہترین حکمت عملی سے 95فیصد سے زائد مثبت نتائج حاصل، سال 2025-26ءمیں جون تک 1068 شہریوں کے خلاف کارروائی جرمانوں کی مد میں 16لاکھ 35ہزار روپے کی وصولی ،غیر ضروی پانی استعمال پر قابو کی خاطر 9لاکھ واٹر کنکشن پر میٹر نصب کرنے کا منصوبہ ابتدائی مرحلہ میں جوہر ٹاﺅن میں تنصیب جاری ہے۔ہائیکورٹ کا لاہور میں زیر زمین پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے بعد واسا لاہور انتظامیہ کو شہر میں پانی کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع کی روک تھام کرنے کی خاطر شہریوں کو اس عمل سے روکنے کیلئے مناسب منصوبہ بندی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں اس پر ایم ڈی واسا لاہور کی جانب سے شہر میں واسا کے 9زونز کی انتظامیہ کو پانی کے ضیاع کی روک تھام کی خاطر اقدامات کرنے کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس پر شہریوں کی جانب سے پانی کے ضیاع پر جرمانوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس حوالہ سے گھریلو صارف کی جانب سے فرش اور گاڈی کو واش کرنے کی مد میں 10ہزار روپے کا چالان جبکہ کمرشل پراپرٹی پر پانی کے ضیاع پر 20ہزار روپے کا چالان اور ایسے سروس اسٹیشن جن پر پلانٹ نصب نہیں کیا گیا ان کو بھی اس کی نوعیت کے مطابق چالان کیا جا رہا ہے اس مد میں سال 2025-26ءجون تک سب سے ذائد پانی کا ضیاع اقبال ٹاﺅن ڈائریکٹوریٹ میں ہوا جس 331کیسز سامنے آئے اس میں سے 278پراپرٹیز مالکان کو چالان جاری کئے گئے ان میں سے صرف 29شہریوں نے ادائیگی کی اور 53چالان کی تاریخ ادائیگی چل رہی ہے ٹوٹل چالان کی مد میں 39لاکھ 90ہزار کے جرمانہ کئے گئے ان میں سے 3لاکھ 10ہزار کی وصولی ہوئی عزیز بھٹی اور واہگہ ذونز میں 117کیس سامنے آئے 24پراپرٹیز کو چالان جاری کئے گئے 9چالان کی مد میں جرمانہ کی وصولی ہوئی جبکہ 93شہریوں کو جاری چالان کی آخری تاریخ ہے ٹوٹل جاری کردہ چالان کی مد میں جرمانہ 13لاکھ 70ہزار وصولی 1لاکھ روپے ہوئی داتا گنج بخش زون میں انتظامیہ کی جانب سے 83کیسز رپورٹ کئے گئے اور 83ہی چالان شہریوں کو وصول کروا دیے گئے ان میں سے صرف 4شہریوں کی جانب سے ادائیگی کی گئی باقی 79سے وصولی میں ناکامی کا سامنا ہے جرمانہ کی مد میں 11لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ آمدنی 50ہزار کی ہوئی گلبرگ ذون کی جانب سے 97کیس رپورٹ ہوئے 43کو چالان وصول کروائے گئے 15کی جانب سے ادائیگی کی گئی 54کی ادائیگی ہونا باقی ہے ٹوٹل چالان کی مد میں جرمانہ 13لاکھ 4ہزار جبکہ وصولی 2لاکھ 70ہزار جوبلی زون میں 231کیسز رپورٹ سب کو چالان جاری اور وصول کروائے گئے صرف 48کی جانب سے ادائیگی ہوئی باقی تاحال تاخیر کا شکار ٹوٹل جرمانہ 33لاکھ 25ہزار وصولی 6لاکھ 65ہزار سب سے بڑے نشتر زون میں پانی کے ضیاع پر صرف 28کیس ہی رپورٹ کئے گئے سب کو چالان جاری کئے گئے ان میں سے بھی صرف 1شہری کی جانب سے ادائیگی ہوئی باقی 27شہریوں کی طرف سے تاحال ادائیگی نہیں لی جا سکی ٹوٹل چالان کی مد میں جرمانہ 4لاکھ 50ہزار وصولی کی مد میں 50ہزار راوی زون بھی شہر کا بڑا زون ہے اس میں بھی صرف 33کیس رپورٹ ہوئے ان سب کے چالان جاری کئے اور شہریوں کو وصول بھی کروائے گئے صرف 13پراپرٹی مالکان نے جرمانوں کی ادائیگی کی ٹوٹل جرمانہ 5لاکھ 20ہزار وصولی 1لاکھ 70ہزار اسی طرح شالیمار زون میں بھی 148پانی کے ضیاع کی مد میں کیس رپورٹ کئے ان سب کو چالان جاری کر دیے گئے اور وصولی بھی کروائے گئے ان میں سے 2شہریوں کی جانب سے ادائیگی ہوئی ٹوٹل چالان کی مد میں جرمانہ 19لاکھ 81ہزار 5سو جبکہ وصولی 20ہزار روپے حاصل کی جا سکی اس طرح سال 2025-26جون تک ٹوٹل 1068پانی کے ضیاع کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 868پراپرٹیز مالکان کو چالان جاری اور وصول کروئے گئے ان میں سے 121چالان کی مد میں جرمانہ کی ادائیگی کی گئی اور 200کی ادائیگی کی تاریخ باقی ہے ٹوٹل چالان کی مد میں وصولی 16لاکھ 35ہزار ہوئی جبکہ پانی کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام کی خاطر واسا لاہور کی جانب سے واٹر میٹرنگ پر کام جاری ہے ابتدائی طور پر جوہر ٹا?ن میں میٹر نصب کئے گئے ہیں جس سے غیر ضروری پانی کے استعمال کی روک تھام ہو گی مزید شہر بھر میں واٹر کنکشن کو 100فیصد میٹرنگ کا منصوبہ ہے۔