کراچی: (بیورورپورٹ)تاریخ رقم،کے پی ٹی نے 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کے پی ٹی نے 5 کروڑ 46 لاکھ 85 ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کا سابقہ ریکارڈ عبور کر لیا، کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ بحری شعبے کی ترقی کا واضح ثبوت ہے،پاکستان کو خطے کا مضبوط بحری و تجارتی مرکز بنانے کےلئے اصلاحات جاری ہیں، بندرگاہوں کی جدید خطوط پر ترقی و توسیع کےلئے اقدامات تیز کر دئیے۔
چیئرمین کے پی ٹی ایڈمرل شاہد احمد نے کہا کراچی پورٹ کی استعداد، آپریشنل کارکردگی اور انتظامی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی،مسابقتی صلاحیت مزید بڑھانے کےلئے اقدامات جاری رہیں گے۔
تاریخ رقم،کے پی ٹی نے 138 سالہ تاریخ میں کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ بنا دیا


















