لاہور:(اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم وسربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا ہے اتحاد کی قوت سے امن دشمنوں کو شکست دےکرملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
چودھری شجاعت سے ق لیگ بلوچستان کے وفد نے رہائشگاہ پر ملاقات کی ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،بلوچستان کے معاملات اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بات چیت کی گئی
صدر ق لیگ نے کہا بلوچستان میں قیام امن کیلئے مسلح افواج کا کلیدی کردار ہے، بہادر افواج ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے لازوال قربانیاں دے رہی ہیں، پارٹی نے بلوچستان میں ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ، بلوچستان کے عوام کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں۔
بلوچستان کے عوام کےساتھ ناانصافی برداشت نہیں‘چودھری شجاعت


















