بھارتی گلوکار سونو نگم نے اعصابی تکلیف میں مبتلا ہونے کاانکشاف کردیا


نئی دہلی(مشرق نیوز)بھارتی گلوکار سونو نگم نے اعصابی تکلیف میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔

گلوکار نے سوشل اکاونٹ انسٹاگرام پر کندھے پر پٹیاں باندھے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاایم آر آئی اور سی ٹی سکین بھی کرائے ،علاج کے دوران شدید درد کا سامنا ، تکلیف کی وجہ سے فزیو تھراپی سیشن بھی خاصے مشکل رہے ،تکلیف سے نمٹنے کےلئے پین کلر استعمال کررہاہوں، ادویات کی وجہ سے گلا بھی تھوڑا بھاری ہوگیا ۔