حکومت ،پی ٹی آئی رابطے بحال، میثاق جمہوریت کیلئے تیار ہیں، اسد قیصر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت ،پی ٹی آئی رابطے بحال، نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ، فاٹا، پاٹا، بجٹ و دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی و اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی،اپوزیشن نے ضم شدہ اضلاع پر ٹیکسوں کے نفاذ اور تمباکو پر مجوزہ ٹیکس کے معاملے پر اپنے تحفظات سامنے رکھے۔

اسد قیصر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کو واضح طور پر بتادیا فاٹا میں نئے ٹیکس عائد نہیں ہونے چاہئیں،سیاسی معاملات پر باضابطہ گفتگو نہیں ہوئی تاہم پی ٹی آئی میثاق جمہوریت کےلئے تیار ہے کیونکہ ملک، جمہوریت اور قومی ادارے سب کے مشترکہ ہیں۔