اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سرکاری ملازمین کا بجٹ کیخلاف احتجاج، پارلیمنٹ ہاوس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار،پولیس سے مزاحمت میں ایک شخص زخمی ہوگیا،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر احتجاج کے باعث شاہراہ دستور ٹریفک کیلئے بند رہی۔
چیف آرگنائزر اگیگا رحمان باجوہ نے کہا احتجاج مطالبات کی منظوری تک احتجاج ہوگا،وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے مطالبات شامل ،10 مارچ 2025 کے معاہدے کی تمام شقوں پر فوری عملدرآمد یقینی ،تمام ایڈہاک ریلیف الاونسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل 2026 متعارف کرایا جائے۔
رحمان باجوہ نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس شامل ،50 ہزار روپے سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ ،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی بھرتیاں بحال ،نجکاری فہرست میں شامل اداروں کیلئے مشترکہ کمیٹیاں قائم، سرکاری ملازمین کی ماہانہ اجرت کم از کم 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔
سرکاری ملازمین کا احتجاج، پارلیمنٹ ہاوس جانے کی کوشش پر متعدد گرفتار



















