توانائی بچت مہم کے تحت کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن

لاہور: ( ) توانائی بچت مہم کے تحت کاروباری اوقات کار کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عملدرآمد فوری نافذ ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور کریانہ شاپس کیلئے بھی رات 9 بجے بندش لازمی دی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق شادی ہالز، مارکیز اور تقریباتی مقامات رات 10 بجے بند کیے جائیں گے ، ریسٹورنٹس، کیفے، سینما اور فوڈ پوائنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، ریسٹورنٹس کی ہوم ڈیلیوری ، ٹیک اوے سروس پر پابندی لاگو نہیں ہوگی۔

پھل، سبزی، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریز، کلینکس ،ہسپتال، بیکریز، تندور، دودھ اور ڈیری شاپس کو بھی بندش کے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔