اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے 3.7 فیصد تک محدود،قومی اقتصادی سروے جمعرات کوجاری کیا جائےگا۔
فی کس آمدن ، زراعت و صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا ،خدمات کے شعبے کی کارکردگی بہتر رہی، اوسط مہنگائی7.50 فیصد سالانہ ہدف کے مقابلے میں 11ماہ کے دوران 7 فیصد ،مئی میں شرح 11.66 فیصد تک جا پہنچی۔
دستاویز کے مطابق صنعتی شعبے کی گروتھ 4.30 فیصد ٹارگٹ کے برعکس 3.51 فیصد رہے گی،ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ،11ماہ کے دوران ترسیلات زرمیں38 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جون کے آخر تک 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی، جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد تک محدود



















