190 ملین پاونڈز کیس میں عمران،بشریٰ کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈز کیس میں عمران ،بشریٰ کی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر کر دیں۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی ،دونوں کی اپیلوں پر باقاعدہ سماعت 29 جون کو ہوگی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر ،جسٹس آصف پر مشتمل بنچ سماعت کرےگا۔