اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سولر پر منتقل ہونے والی صنعتوں کی حوصلہ شکنی کےلئے حکومت نے نیا بجلی ٹیرف لانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے کم استعمال پر بھاری چارجز ،زیادہ استعمال پر رعایت ملے گی،نئی ٹیرف پالیسی آئندہ 2ماہ میں نافذ ہونے کا امکان ہے، زیادہ بجلی استعمال کرنےوالوں کو فی یونٹ سستی بجلی دینے کی تجویز ہے، صنعتی بجلی 6سے 8سینٹ فی یونٹ تک لائی جا سکتی ہے۔
نیا ٹیرف منصوبہ آئی ایم ایف کے ساتھ بھی شیئر کر دیا گیا،عالمی مالیاتی فنڈ نے بجلی کے استعمال و گرڈ چھوڑنے والی صنعتوں کا ڈیٹا مانگ لیا،ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ٹیرف کا اطلاق صرف صنعتی صارفین پر ہوگا، اگلے مرحلے میں کمرشل و گھریلو صارفین تک توسیع دینے کا امکان ہے۔
سولر پر منتقل ہونےوالی صنعتوں کیلئے نیا بجلی ٹیرف لانے کا منصوبہ تیار


















