وبائی امراض سے بچنے کیلئے احتیاط ناگزیر ہے: رشدہ لودھی

لاہور ( خصوصی گفتگو: میاں ساجد)27 دسمبر عالمی یوم آگاہی برائے وبائی امراض سے بچاو¿ کیلئے لازم و ملزوم احتیاط ضروری جس کا تعلق براہ راست ہماری زندگیوں سے ہے۔ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صحت کے شعبہ میں نمایاں اصلاحات اپنی مثال آپ سپشلایزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی ٹیمیں دن و رات اپنی عملی کاوشوں میں مصروف عمل تاکہ عوام کو جدید طبی سہولیات قریبی ہسپتالوں تربیت یافتہ عملہ اور بروقت علاج میسر ہو۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری سپشلایزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رشدہ لودھی کی روز نامہ مشرق سے خصوصی گفتگو ان کا کہنا تھا کہ وبا ایک ایسی آفت ھے جو صرف فرد کو نہیں پورے معاشرے کو متاثرہ کرتی ہےجس کے شعور اور اگاہی اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی ہم اس خطرے کو کم کر سکتے ہیں رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری سپشلایزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رشدہ لودھی نے مزید کہا کہ وبائی امراض جیسے ڈینگی، ملیریا، ہیپاٹائٹس، ٹی بی جیسے موذی امراض سے بچاو¿ اور آگاہی حاصل کرنا از حد ضروری اور عامتہ الناس کو بیماری سے پہلے بچاو¿ کی تعلیم دینا زیادہ موثر ہے جس کیلئے ہم سب کایہ فرض ہے کہ اس کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ رکن صوبائی اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری سپشلایزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رشدہ لودھی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سکول کالجز ذرائع ابلاغ اور سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہر شہری تک اپنا پیغام پہچانے میں مصروف عمل ہے کہ شہریوں کو باور کروانا ہے کہ صفائی ویکسی نیشن، ابتدائی علامات کی پہچان اور بروقت علاج کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری سپشلایزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن رشدہ لودھی نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر مختلف اضلاع کا دورہ کررہی ہوں تاکہ گراس روٹ لیول پر صحت کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے آخر میں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ معاشرہ ہوتا ھے۔ صحت کی آگاہی کیوں ضروری ہے صحت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ایک صحت مند انسان ہی معاشرے کا کارآمد فرد ثابت ہو سکتا ہے۔ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار اس کے افراد کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی صحت پر ہوتا ہے۔ صحت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر انسان کے پاس دولت، علم اور طاقت ہو، لیکن صحت نہ ہو تو وہ تمام نعمتیں بیکار ہو جاتی ہیں اگر فرد کو صحت کے بنیادی اصولوں کا علم ہو تو وہ نہ صرف خود بیماری سے بچ سکتا ہے بلکہ دوسروں کی صحت کو بھی محفوظ رکھ سکتا ہے۔ صحت کی آگاہی کم ہو تو علاج کی تاخیر، غلط فہمیاں، خود علاجی، اور ناقص سہولیات کا شکار ہو کر انسانی جان ضائع ہو سکتی ہے جس کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صحت کی سہولیات اور آگاہی کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔