کراچی:(بیورورپورٹ)کراچی سمیت سندھ بھر میں سندھ کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے کےساتھ منایا گیا۔
تقریبات میں شہریوں نے سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہارکیا،مختلف شہروں ،دیہات میں ریلیاں نکالی گئیں ،متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں ،ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں رہے،بچوں نے پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کیا،سندھی ٹوپی، اجرک و دیگر ثقافتی اشیا کی خریداری میں بھی خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا، علاقائی دھنوں اور لوک موسیقی نے تہوار کے ماحول کو مزید خوبصورت بنادیا۔
دوسری جانب قوم پرست جماعت نے شارع فیصل سے پریس کلب تک ریلی نکالی ،پولیس کی جانب سے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت پر قوم پرست جماعت کی جانب سے احتجاج کیا گیا، پولیس ،ریلی کے شرکا میں تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل ،مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے، پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ،شیلنگ کی گئی،متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر چوکس رہنا ہوگا، وزیراعظم ،سعودی ولی عہد
بھارتی گلوکار سونو نگم نے اعصابی تکلیف میں مبتلا ہونے کاانکشاف کردیا
پرو ہاکی لیگ میں بیلجئیم نے پاکستان کو 0-6سے ہرادیا
وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ حج پالیسی 30-2027منظور کر لی
پٹرولیم قیمتوں میں کمی کافائدہ فوری عوام کو منتقل کیاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب
حکومت ،پی ٹی آئی رابطے بحال، میثاق جمہوریت کیلئے تیار ہیں، اسد قیصر
خیبرپختونخوا ،48ارب خسارے کابجٹ پیش، تنخواہوں ،پنشن میں 7 فیصد اضافہ
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بلند،25اشیا کے نرخ بڑھ گئے
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیاجائے،پیپلز پارٹی
انسٹیٹیوٹ آف سرجیکل آرتھو پیڈک اینڈ میڈیکل رہیب ،چلڈرن ہسپتال فور کی منظوری



















