امریکی جارحیت پر ایران کا جوابی وار، کویت ،بحرین میں حملے


تہران، واشنگٹن: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکی جارحیت پر ایران نے کویت ،بحرین میں پھر جوابی میزائل داغ دئیے۔

سینٹ کام نے کہا مبینہ طور پر داغے گئے 4 ایرانی ڈرونز کے جواب میں کارروائی کی گئی، تمام ایرانی ڈرونز کو مار گرایا،ایران میں گوروک ،جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا،آبنائے ہرمز و خلیجی ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل و ڈرونز کو روکا، حملے میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔

دریں اثنا پاسداران انقلاب نے جواب میں خطے کے اندر موجود امریکی فضائی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا،امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کردی جائے گی، ذمہ دار امریکہ ہوگا۔

دوسری جانب بحرین نے ایران سے آبنائے ہرمز بغیر کسی پابندی کے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کویت ،بحرین پر نئے ایرانی حملے کھلی جارحیت اور دونوں ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں،بحرین کا صبر و تحمل ہرگز کمزوری کی علامت نہیں، ملکی سلامتی و قومی مفادات کے تحفظ کےلئے تمام جائز اقدامات کریں گے۔

سعودی وزارت خارجہ نے بحرین،کویت پر ایرانی حملوں کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہاتہران کے مسلسل حملوں کا مطلب مزیدکشیدگی ہے،حملے امن بحالی کےلئے کی جانے والی عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سلامتی و استحکام کے تحفظ کےلئے کویت ،بحرین کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔