تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہاہے عسکری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ،تنازع کے دوران بھی ہتھیاروں کی پیداوار برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہاتنازع جاری رکھنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن ہرگز مطلب نہیں جنگ چاہتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ایران کودھمکیاں دینے پر نتائج نہ بھگتنے کا دور واضح طور پر چلا گیا، امریکہ ،اسرائیل جیسے 2 دشمنوں کو دئیے گئے جواب سے ظاہر ہوگیا ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،ایرانی قوم نے حالیہ جنگ میں دنیا کو دکھایا دباو کبھی برداشت نہیں کیاجائےگا،ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاسداران انقلاب کی قدس فوررس کے کمانڈر اسماعیل قانی نے کہا لبنان میں مزاحمت کا کم از کم مطالبہ یہ ہے اسرائیل جنگ سے قبل کی پوزیشن پر واپس جائے،لبنان میں مزاحمت کرنے والے جلد اپنی جدوجہد کے نتائج دیکھیں گے،لبنان میں مزاحمت کی حمایت کرنا تمام مسلمانوں کی ذمے داری ہے۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا دشمن میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد عوام کو نقصان پہنچانے اور اندرونی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،عوام میں مایوسی و ناامیدی پیدا کرنے والا ہر عمل دشمن کی مدد کے مترادف، طاقتور ممالک ایران کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتے۔
اپنے بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا دشمن کو میدان جنگ میں ناکامی کے بعد اپنے مقاصد حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مخالف قوتیں ایرانی عوام کے حوصلے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کو ہوشیار رہنا ہوگا،سی آئی اے کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے ، دشمن ناکامی کے بعد ہائبرڈ جنگ پر توجہ دے رہا ہے،اسرائیل پرموقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
دشمن شکست کے بعد اندرونی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،مجتبیٰ خامنہ ای


















