اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امریکہ،ایران معاہدے پر اہم پیشرفت،وزیر داخلہ محسن نقوی کی فیلڈ مارشل کاپیغام لیکر تہران پرواز،مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام ایرانی سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے،سید عاصم منیر کاپیغام پائیدار امن کیلئے اہم ہے۔
عرب میڈیا کے ذرائع نے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی تہران میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے کے طریقوں پر بات کریں گے،منجمد ایرانی فنڈز کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ،حجم و اجرا کے وقت پر بدستور اختلافات ہیں،صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثوں کو آگاہ کیا 60دن سے زیادہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے اب ایران پر منحصر ہے تیزی سے جواب دے۔
دوسری جانب وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،شہبازشریف نے امن مذاکرات پر خصوصی ہدایات دیں۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کرغستان کے دارلحکومت بشکیک میں ہونےوالی شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر اپنی مختلف اہم ملاقاتوں سے آگاہ کیا،ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کےلئے کیے جانےوالے اقدامات پربریفنگ دی۔
ملاقات میں وزیر داخلہ کے دورہ تہران پر مشاورت،ملک کی مجموعی امن و امان ،سکیورٹی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،شہبازشریف نے ملک میں امن و امان کے قیام و سکیورٹی مزید موثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہامتعلقہ اداروں میں قریبی رابطے ، مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی کی فیلڈ مارشل کا پیغام لیکر تہران پرواز،روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات،اہم مشاورت

















