پی ٹی آئی کو سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبور نہ کیاجائے،بیرسٹر گوہر


سکردو:(مشرق نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے انتخابی مہم سے روکنا پری پول دھاندلی ،پی ٹی آئی کو سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبور نہ کیاجائے۔

گلگت میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرنے کہا سوچنے پر مجبور نہ کریں پی ٹی آئی کاسسٹم میں رہنے کا کیا فائدہ؟ پھر اسمبلیوں اور سینٹ سے بھی باہر نکلنے پر مجبور ہوں گے،انتخابی مہم نہ چلانے دینا پری پول دھاندلی ،لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا نہ صرف آئینی خلاف ورزی بلکہ جمہوریت کےخلاف سازش ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاجو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں،4 سال کی کارکردگی یہ ہے پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں، جی بی کے خوددار لوگ دھوکے میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کی مبینہ آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی،حالات نہ بدلے تو سسٹم سے باہر جانے کا آپشن بھی زیر غور آ سکتا ہے۔