لندن:(مشرق نیوز)برطانیہ میں نابالغ بچی سے زیادتی پر15 ملزموں کو 188 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنسی درندوں نے متاثرہ بچی کو 2007 سے 2011 کے درمیان مسلسل ہوس کانشانہ بنایا،2015 میں پہلی بار کچھ اشارے ملے اور اگلے ہی برس باضابطہ کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
2برسوں سے 15 جنسی درندوں کےخلاف جاری عدالتی کارروائی کے بعد جج نے ملزموں کے ناموں اور سزا کی تفصیلات پبلک کرنے کی اجازت دیدی ،ملزموں سے تفتیش کئی سال جاری رہی ،شواہد جمع کرنے، گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور مختلف ملزموں کےخلاف مقدمات چلانے کے بعد عدالت نے متعدد سماعتوں و الگ الگ ٹرائلز کے ذریعے فیصلہ سنایا۔
برطانیہ، نابالغ بچی سے زیادتی پر15 ملزموں کو 188 سال قید


















