26 ویں ترمیم نے عدلیہ کی آزادی مکمل ختم کردی ،علیمہ خان


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے 26 ویں ترمیم نے عدلیہ کی آزادی مکمل ختم کردی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا نوجوان خوفزدہ ہوکر بیرون ممالک جارہے ہیں، عدلیہ آزاد نہ ہو تو سرمایہ کاری آئے گی نہ ترقی ہوگی،ججز مجبور بنا دئیے گئے، اپنے آئینی حق، آزاد جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کےلئے بولتے رہیں گے،عوام بول نہیں سکتے تو بتاو ملک کس کیلئے ہے۔

دریں اثنااحتجاج کیس میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کی 2 گواہوں کی دوبارہ طلبی درخواست منظور کرلی ،دونوں گواہوں کو 10 جون کو طلب کرلیا گیا۔