اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے دیوان موٹرز کے زیر اہتمام MINI برانڈ ڈسپلے اور آل الیکٹرک گاڑیوں کی شوکیس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یوسف رضا گیلانی نے جدید، ماحول دوست ،معیاری ٹرانسپورٹ سہولیات کے فروغ میں دیوان موٹرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا الیکٹرک ،جدید گاڑیوں کا فروغ مستقبل کی پائیدار معاشی ترقی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیش رفت کی علامت ہے،نجی شعبے کی سرمایہ کاری صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور جدید سفری سہولیات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کا فروغ معاشی ترقی کی علامت ہے،یوسف رضا گیلانی


















