مظفر آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے صدارتی ریفرنس میں اٹھائے گئے آئینی سوالات پر عدالتی معاونین و فریقین کے دلائل سنے،راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے کہا آرٹیکل 33 کے تحت اسمبلی کو مکمل قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، اے پی سی مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر اپنی رائے واضح کر چکی۔
سپریم کورٹ نے کہامہاجرین کی نشستوں کا معاملہ ہائی پاور کمیٹی میں زیر غور لایا جانا چاہیے تھا،آئینی رائے سے آگاہ کرینگے۔
آزاد کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں کے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ


















