اسلام آباد(بیورورپورٹ)مہنگائی مزید بلند،20اشیا کے نرخ بڑھ گئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.28فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سالانہ بنیادوں پر مجموعی شرح 9.29فیصد تک جاپہنچی،20اشیا ئے ضروریہ مہنگی،9سستی،22کے نرخوں میں استحکام رہا۔
دریں اثنا ملک کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوگیا،اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 133 روپے ریکارڈ کی گئی،لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 300 ،فیصل آباد میں 2 ہزار 200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
مہنگائی مزید بلند،20اشیا کے نرخ بڑھ گئے،آٹے کی بھی اڑان


















