پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن، نئے صوبوں کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: ( ) پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات اور نئے صوبوں کے معاملے پر اپنا مؤقف پارلیمان میں بھرپور انداز میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آئندہ 2 روز کے دوران قومی اسمبلی سے خطاب کرسکتے ہیں، آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق پارٹی کے تحفظات اور مبینہ دھاندلی کے معاملے پر بات کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری وفاقی حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔