اسلام آباد:(بیورورپورٹ)موسمیاتی تبدیلی بچوں کے مستقبل پر منڈلاتا بڑا خطرہ ،3کروڑ 40 لاکھ پاکستانی بچے شدید گرمی، ہیٹ ویوز اور سیلابی خطرات کی زد میں ہیں،اقوام متحدہ نے رپورٹ جار ی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 3کروڑ 40لاکھ بچے ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں شدید گرمی، خشک سالی اور فلیش فلڈز زندگی و صحت کےلئے مسلسل خطرہ ہیں، شدید گرمی ، ہیٹ ویو یا اچانک آنے والے سیلابی ریلے، موسمیاتی تبدیلی کا ہر وار سب سے پہلے بچوں پر پڑ رہا ہے۔
ماہرین نے کہاالارمنگ صورتحال ہے،والدین کو بچوں کے تحفظ، پانی کی کمی سے بچا ﺅاور احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
3کروڑ 40 لاکھ پاکستانی بچے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار



















