ڈھاکہ:(مشرق نیوز )بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے رضاکارانہ طور پر دسمبر کے قریب وطن واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہوں،گرفتار یا قتل بھی کیا جا سکتا ہے۔
شیخ حسینہ واجد نے کہا موت آنی ہے تو چاہتی ہوں اپنی سر زمین پر آئے، وطن واپسی پر عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا ارادہ ہے،جلا وطنی سے واپسی کے منصوبے پر ڈھاکہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، میری جماعت کے رہنماﺅں ،کارکنوں کو شدید دباﺅ ،جبر کا سامنا ہے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش حکومت کے ترجمان نے شیخ حسینہ واجد کے بیان پر ردعمل دینے سے گریز کیا ۔
دسمبر میں وطن واپسی کا ارادہ ، قتل بھی ہو سکتی ہوں، شیخ حسینہ واجد



















