راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے 5اگست کو عمران خان کی رہائی کےلئے احتجاج کی کال میری نہیں پارٹی کی جانب سے دی گئی، مجھے تو کارکنوں کی جانب سے کے پی کے کے مختلف اضلاع کے دورے کا کہا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکے پی پہنچے تو لوگ انتظار میں سڑکوں پر کھڑے تھے، ہزارہ، ہری پور، مردان، صوابی، سوات، بونیر سب جگہ گئے ،لوگ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے انتظار میں کھڑے ہیں کب کال دی جائے۔
پورا کے پی عمران کی رہائی کیلئے احتجاجی کال کامنتظر ہے،علیمہ خان



















