14 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹرز فہرستوں سے خارج

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ووٹر فہرستوں سے 14 لاکھ 84 ہزار سے زائد ووٹر زخارج،الیکشن کمیشن نے 7 مئی سے 2 جولائی تک کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار 458کی خالص کمی ریکارڈ ،رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 71 لاکھ سے کم ہو کر 13 کروڑ 65 لاکھ 74 ہزار 399 رہ گئی،ووٹرز فہرستوں میں 8 لاکھ 94 ہزار 924 نئے اہل ووٹرز شامل کئے گئے۔

الیکشن کمیشن ذرائع نے کہا انتخابی فہرستیں نادرا ڈیٹا کی بنیاد پر مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہیں، قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہونے کے باعث ڈپلیکیٹ ووٹرز کا امکان نہیں۔