کشمیری عوام سے کیے وعدے پورے کرنے کا وقت آ گیا ، رانا ثنا

حویلی :(مشرق نیوز)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہا ہے کشمیری عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرنے کا وقت آ گیا ، وفاق میںن لیگ کی حکومت سے آزاد کشمیر کی ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا۔

ایل اے 17 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا حویلی میں ہونےوالا تاریخی جلسہ کشمیریوں کی پاکستان سے غیر متزلزل وابستگی کا ثبوت ہے، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیاں پوری قوم کےلئے قابل فخر ہیں، بھارت کو معلوم ہو چکا پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، فیلڈ مارشل کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی،آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے 2مراحل میں کامیابی حاصل کرلی، 45 نشستوں پر مشتمل اسمبلی میں حکومت بنانے کےلئے 23 نشستیں درکار ہیں،قائد نواز شریف آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کریں گے۔