نئے صوبوں کے قیام کیلئے حکومتی سطح پر مشاورتی عمل تیز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نئے صوبوں کے قیام کیلئے حکومتی سطح پر مشاورتی عمل تیز ،وزارت پارلیمانی امور وقانون نے آئینی پہلووں کا تفصیلی جائزہ لینا شروع کردیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کےلئے آئین کے آرٹیکل 239 پر عملدرآمد لازم ،کے پی ، پنجاب اسمبلیوں کی پہلے سے منظور شدہ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، صوبائی اسمبلی سے قبل سینٹ اور قومی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی،سینیٹ،قومی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد بل صدر کی بجائے متعلقہ صوبائی اسمبلی کو بھیجنا ہو گا، آرٹیکل 239 کے تحت صوبائی اسمبلی کو بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرنا ہو گا ، سینٹ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظوری پرہی نیا صوبہ بن سکے گا، صوبائی اسمبلی دو تہائی اکثریت سے بل منظور نہ کر سکی توساری کارروائی غیر موثر ہو جائےگی۔