مظفرآباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر میں شفاف الیکشن کیلئے اتحاد بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے انتخابات کا فیصلہ بلٹ نہیں،بیلٹ سے ہونا چاہئے ،کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے،آزادکشمیر کے انتخابات چوری کیے تو لکھ لیں وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائےگی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا الیکشن کے بعد آئینی کنونشن بلائیں گے ،حکومت، اپوزیشن، مہاجرین کے نمائندوں، وکلا اور سول سوسائٹی کو بھی مدعو کیاجائےگا،میں کشمیر میں امن ،انصاف دیکھنا چاہتا ہوں، فیصلے کشمیر کی منتخب اسمبلی کرے گی، حق حاکمیت ،کشمیری باشندوں کےلئے حق ملکیت اور حق روزگار چاہتا ہوں، ہر پراجیکٹ میں ملازمتیں ،کاروبار کے مواقع دئیے جائیں، مظفر آباد ،میر پور میں انٹرنیٹ کھلوایا، پونچھ میں بھی انٹرنیٹ کھوائیں گے تاکہ کشمیری دنیا سے جڑے رہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہان لیگ نے لاہور میں کام کیا ہوگا مگر کشمیر میں کچھ نہیں کیا،عوام کو سی ایم ایچ فلائی اوور کی کہانی معلوم ہے، کشمیر میں جامعات کسی اور نے نہیں پی پی نے بنائیں،کشمیر کو پنجاب یا سندھ نہیں بنانا چاہتا، آزاد کشمیر ہی دیکھنا چاہتا ہوں،2اگست سے قبل انتخابات کا تمام ریکارڈ سامنے لایا جائے اگر الیکشن چوری نہیں کیا تو گھبرانا کیسا، الیکشن جیسے ریاستی اداروں کو فیصلہ کرنا ہوگا قومی مفاد اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد۔
بلاول بھٹو نے کہا کیا آپ چاہتے ہیں مظفر آباد ،میرپور میں بھی پی پی کے کارکن احتجاج کریں تو بتادیں، اپنا مینڈیٹ واپس لینا جانتے ہیں،جی بی میں شکست کے بعد دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن کو نوٹیفکیشن کی بڑی جلدی تھی، پوچھتا ہوں تم ن لیگ کے الیکشن کمشنر ہو یا الیکشن کمیشن کے؟،پی ٹی آئی سے کہتا ہوں بائیکاٹ کی سیاست چھوڑ دے، بائیکاٹ کرنا ہے تو گھر بیٹھ جاو، بائیکاٹ نہیں کرو الیکشن لڑو، میں پی ٹی آئی کارکنوں کےلئے ہاتھ بڑھا رہا ہوں،ناانصافی کاشکار ہر جماعت میرا ہاتھ تھامے ملکر اصلاحات لائیں گے، کشمیر میں بھی صاف و شفاف انتخابات کرائیں گے ، بات صرف ون پوائنٹ ایجنڈا تک محدود ہوگی تو میں ہر جماعت کےساتھ کام کرنے کےلئے تیار ہوں،جلسے میںگولی کا الیکشن نامنظور، جعلی الیکشن منظور، سلیکٹڈ الیکشن نامنظور کے نعرے بھی لگوائے۔
آزادکشمیر الیکشن چوری کیے تووفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائےگی، بلاول



















