اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کےلئے آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نصیب مسیح ایڈووکیٹ نے درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی میں اقلیتیں نشستیں بڑھانے کی درخواست پر درست فیصلہ نہیں کیا، مردم شماری کے تحت اقلیتوں کی نشستیں بڑھائی جانی چاہیے تھیں جسے نظر انداز کیا گیا، مسلم آبادی کی طرح اقلیتوں کی تعداد میں بھی ایک ہی تناسب سے اضافہ ہونا چاہیے۔
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر



















