نوح دستگیر بٹ نے ’جلال الدین سورڈ‘ مقابلہ جیت لیا

تاشقند (مشرق نیوز) پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ہونیوالے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر نے ورلڈ سٹرانگ مین مقابلوں میں ’جلال الدین سورڈ‘ کا ٹائٹل جیت لیا۔

نوح دستگیر بٹ نے کوریائی حریف کو شکست دی۔ نوح دستگیر نے 14 کلو وزنی تلوار ایک منٹ 49 سکینڈز تک تھام کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ان منفرد طرز کے مقابلوں میں 20 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔