گریڈ 17 اور اوپر کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن معطل


پشاور:(بیورورپورٹ)گریڈ 17 اور اوپر کے ملازمین کو مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن معطل ،پشاور ہائیکوٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس انعام خان نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے 5 دسمبر 2023 اور 6 مئی 2026 کے حکومتی نوٹیفکیشنز پر عمل درآمد روک دیا،عدالت نے ٹیسکو ملازمین کی مفت بجلی سہولت کی معطلی کےخلاف دائر رٹ پٹیشن پر عبوری حکم جاری کیا ،عدالت نے حکم دیا کیس کی اگلی سماعت 18 جون تک ملتوی کی جاتی ہے تب تک مفت بجلی ختم کرنے کے حکومتی اقدامات معطل رہیں گے۔