ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مذاکراتی عمل میں شریک ہیں،ملنا چاہوں گا،ٹرمپ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کرلیا،نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مذاکراتی عمل میں شریک ہیں،ملنا چاہوں گا۔

نیویارک پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے زور دیکر کہا مجتبیٰ خامنہ ای امن مذاکرات کے عمل کا حصہ ،یقیناً شامل ہیں کوئی شک نہیں، ایرانی عوام اور حکومت بھی سپریم لیڈ رکے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں،میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی ،صحت پریقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

امریکی صدر نے کہا ایرانی کہتے ہیں مجتبیٰ خامنہ ای مذاکرات کی منظوری دے رہے ہیں، شاید کسی موقع پر ملاقات کریں گے، ایران کا تنازع ختم ہوتے ہی فیول قیمتیں کم ہوں گی۔

ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا اگر افواہوں پر یقین کیا جائے تو مجتبیٰ خامنہ ای اپنے جسم کے کئی حصوں سے محروم ہو چکے ہیں،نئے ایرانی سپریم لیڈر سے سمیت تمام متعلقہ رہنماوں سے ملنا چاہوں گا اور ممکن ہے مستقبل میں کسی وقت ملاقات ہو بھی جائے پرمنحصر ہے معاملات کس سمت جاتے ہیں،ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے اصولی موقف سے اتفاق کرلیا،اسرائیل کی لبنان کے ساتھ مسلسل لڑائی سے پریشان اور نیتن یاہو سے سخت اور غصے بھرے لہجے میں گفتگو کی تھی۔