اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آٹے کی مزید اڑان،20کلو کا تھیلا2800روپے تک جاپہنچا۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں،شہر قائد 2800،پشاور2750،اسلام آباد2733،راولپنڈی2707،لاہور2250،سرگودھا ،سیالکوٹ میں 20کلو کاتھیلا 2200روپے تک فروخت ہورہاہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.56 کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.75فیصد رہی،ایک ہفتے کے دوران 22اشیا مہنگی،10سستی،19کے نرخوں میں استحکام رہا۔
آٹے کی مزید اڑان،20کلو کا تھیلا2800روپے تک جاپہنچا


















