اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کا پھر ڈومور،سٹیشنری پر 10 فیصد سیلز ٹیکس رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فنانس بل 2026 میں سٹیشنری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر غور شروع کردیا گیا،اقدام سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان ہے،ٹیکس رعایت کے خاتمے سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا،نئی شرح کے نفاذ سے سٹیشنری مصنوعات پر ٹیکس بوجھ تقریباً دگنا ہو جائےگا۔
پاکستان سٹیشنری پر 10 فیصد ٹیکس رعایت ختم کرے،آئی ایم ایف کا پھر ڈومور


















