کراچی: (بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ،اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق 29 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر ہو گئے،سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 19 کروڑ 4 لاکھ امریکی ڈالر ، کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 44 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالر کی سطح پر موجود رہے۔
مرکزی بینک کے مطابق زیر جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22.64 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے،مجموعی مائع زرمبادلہ ذخائر مستحکم سطح پر برقراررہنابیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت اور ملکی مالیاتی استحکام کا اہم اشاریہ تصور کیے جاتے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر17 ارب ڈالر سے متجاوز


















