کویت نے پاکستان کیساتھ دفاعی معاہدے کی منظوری دےدی

کویت سٹی:(مشرق نیوز)کویت نے پاکستان کےساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کے معاہدے کی منظوری دےدی،عرب میڈیا کے مطابق کویت نے باضابطہ منظوری کو سرکاری گزٹ میں شائع کردیا، منظوری کا حکم نامہ نمبر 73 آف 2026 کے تحت سرکاری گزٹ کویت الیوم میں شائع کیا گیا۔

متن کے مطابق حکم نامہ 11 جون 2023 کو کویت میں طے پانےوالے معاہدے کی منظوری دیتا ، تعاون کا مقصد دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے،دونوں ممالک کے قوانین ،ضوابط اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق فوجی تربیت، تعلیم ،مسلح افواج میں تعاون کیلئے فریم ورک قائم کرنا ہے، باہمی اتفاق سے فوجی تربیت ،تعلیم، لاجسٹک تعاون، فوجی اہلکاروں کاتبادلہ ،،تکنیکی ماہرین، سائنسی و تکنیکی تعاون، ملٹری انٹیلی جنس و دیگر شعبوں کا احاطہ شامل ہے۔

تحریر کیا گیا معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دونوں ممالک ایگزیکٹو پروٹوکول ، پروگرام کے ذریعے سالانہ منصوبے تیار کریں گے، معاہدہ مختلف سطحوں پر سرکاری دوروں کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے کا بھی بندوبست کرتا ہے،معاہدے پر عملدرآمد ،رابطہ کاری و نگرانی کیلئے مشترکہ فوجی کمیٹی قائم کی جائےگی، دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کی مقرر کردہ کمیٹی سال میں ایک بار اجلاس کرے گی، دونوں فریقوں کے درمیان تبادلہ شدہ خفیہ معلومات کے تحفظ کی دفعات شامل ہیں۔

حکم نامے کے مطابق کلاسیفائیڈ دستاویزات، معلومات ،مواد دوسرے فریق کی تحریری اجازت کے بغیر کسی تیسرے فریق سے شیئر نہیں کیا جا سکتا، دونوں ممالک معلومات کی رازداری کو برقرار رکھنے کا عہد بھی کرتے ہیں،معاہدے کے ختم ہونے کے بعد بھی ذمہ داری جاری رہتی، مالیاتی انتظامات کے تحت معاہدہ باہمی تعاون کے اصول پر مبنی ہے۔

معاہدے کے مطابق سرکاری دوروں پر آئے وفود کا اندرونی سرکاری سفر، رہائش ،ہنگامی طبی علاج کے اخراجات میزبان ملک برداشت کرے گا، معاہدے کی دفعات دوسرے بین الاقوامی معاہدوں یا معاہدوں کے تحت کسی بھی ملک کے حقوق یا ذمہ داریوں کو متاثر نہیں کریں گی،معاہدے کی تشریح یا نفاذ سے پیدا کوئی بھی تنازع دونوں فریقوں کے درمیان مشاورت سے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا، تنازع پر کسی تیسرے فریق یا ملکی یا بین الاقوامی عدالت سے رجوع نہیں کیا جائےگا۔