تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح


تربت(مشرق نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساوتھ) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح کر دیا،او پی ڈی، مختلف وارڈز، ایم آر آئی، سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا،جدید ہسپتال کو مختصر مدت میں مکمل کرنے پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) ،ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا ایف سی ہسپتال کو اتنی جلد فنکشنل دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،تربت کی مقامی آبادی کو بھی علاج معالجے کی بہترین سہولت میسر ہوگی،آئی جی ایف سی بلوچستان (ساوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فورس کی پیشہ ورانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز پر بریفنگ دی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (ساوتھ) کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا، دہشتگرد گروہوں کےخلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی کو خراج تحسین پیش کیا۔