عرفات منہاس کی آل راونڈ کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو ہرادیا

اولپنڈی:(مشرق نیوز) عرفات منہاس کی آل راونڈ کارکردگی ،پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے پچھاڑ دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 302 رنز بنائے ،عرفات منہاس نے آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مشکل وقت میں 59 رنز کی اننگ کھیلی اور 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں،ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 39ویں اوور میں 215رنز پر چلتی بنی۔