مالدیپ کے صدر کا 11 سال بعد دورہ پاکستان،متعدد معاہدے متوقع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مالدیپ کے صدر کی 20اکتوبر کوپاکستان آمد،کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع ہیں،دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئیں گے، خاتون اول، کابینہ کے وزرا ،اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی ساتھ ہوگا۔

صدر معیزو دورے میں صدرآصف زرداری سے ملاقات ،وزیراعظم شہباز شریف کےساتھ محدود سطح ،وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے،پاکستان مالدیپ بزنس فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، سیاحت، زراعت، دفاع، بحری سلامتی پر بات ہوگی،متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی بھی توقع ہے،مالدیپ کے کسی صدر کا 11سال بعد پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔