واشک ،5 دہشتگرد ہلاک،4زخمی،باجوڑ میں فائرنگ ،اہلکار شہید

واشک ،اسلام آباد،باجوڑ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)ضلع واشک کے علاقے پلانتک میں آپریشن ،5 دہشتگرد ہلاک،4زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گرد بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف وہراس پھیلانے ،انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کر لیاگیا۔

صدر آصف زر داری ، وزیر اعظم شہبازشریف ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہادہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں ،مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور قومی حمایت اور پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

دوسری جانب باجوڑ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ،2افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔