شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق ،قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا، سپریم کورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے شادی سے انکار پر خاتون (میمونہ شاہین) کو قتل کرنےوالے مجرم کامران کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواست مسترد کردی۔

عدالت عظمیٰ نے قرار دیا نظرثانی درخواست میں سابقہ فیصلے کے اندر کوئی واضح قانونی غلطی ثابت نہیں کی جاسکی، مجرم کو ریلیف دینے کی بنیاد موجود نہیں،شادی سے انکار پر عورت کو قتل کرنا سنگین جرم ہے اور ایسے فعل کو سزا میں تخفیف کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔