اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جڑواں شہروں میں سکیورٹی ریڈ الرٹ، اڈیالہ کے اطراف اضافی نفری تعینات ، گیٹ نمبر 5 کے قریب کنٹینرز کی بڑی تعداد پہنچا دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ روڈ پر 8 مقامات پر نئے ناکے قائم کیے جائیں گے،گزرنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی، افراد کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جائیں گے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو گرفتار کرنے کا حکم دےدیا گیا۔
جڑواں شہروں میں سکیورٹی ریڈ الرٹ، اڈیالہ جیل کے اطراف اضافی نفری تعینات



















